بھارت، سرکاری ڈپو میں خوفناک آتشزدگی، 25افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

بھارت، سرکاری ڈپو میں خوفناک آتشزدگی، 25افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ہلاکتیں ...

  

بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں سرکاری ڈپو میں راشن کی تقسیم کے دوران مٹی کے تیل کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 25افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے ،آگ میں جھلس کر کئی افراد شدید زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرکاری کمیٹی مرکز پر راشن اور مٹی کا تیل لینے کیلئے گودام کے باہر 100سے زائد افراد قطار بنائے کھڑے تھے جبکہ بلڈنگ کے اندر 3درجن سے زائد لوگ راشن لینے کیلئے جاچکے تھے کہ اچانک مٹی کے تیل سٹوریج میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ اتنی شدید تھی کہ گودام سے بڑی کوششوں کے بعد بھی کوئی ایک شخص نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔سرکاری گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر 4قریبی شہروں کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

مزید :

صفحہ آخر -