پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سول و عسکری تعاون ضروری ہے‘ کور کمانڈر بہاولپور

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سول و عسکری تعاون ضروری ہے‘ کور کمانڈر ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) ہیڈکواٹر ز 31کور میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کور کمانڈ ر لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے بہاولپور کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے ملا قات کی ۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور ملک میں امن وسلامتی کو بر قرار (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

رکھنے میں عسکری اداروں کی گراں قدر قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ خطاب کے دوران کور کمانڈر نے قومی یکجہتی ،پا کستان کے روشن مستقبل میں تعلیمی اداروں کے نما یاں کر دار اور قومی تر قی میں سول و عسکر ی تعاون پر زور دیا ۔ تما م حاضرین نے نہ صرف دل کھو ل کر تقریب کے انعقاد کو سراہا بلکہ آنے والے دنو ں میں ایسی مزید تقریبات کے انقعاد کی بھی خواہش ظاہر کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -