پاک فوج ملکی‘ درگاہوں، درباروں والے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں‘ وقار شاہ لطیفی

پاک فوج ملکی‘ درگاہوں، درباروں والے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں‘ وقار شاہ ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان مشایخ اتحاد کونسل کے مرکزی صدر درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ لطیفی نے کہاکہ پاکستان اولیا اللہ اور درگاہوں کی سرزمین ہے اوراولیا اللہ کے پیغام کو فروغ دے کرہی پاکستان کو رول ماڈل بنایاجاسکتاہے۔خانقاہوں ،درگاہوں اوردربارو ں کو اون کرنے کی بجائے ان کے فلسفہ کی اون کرنے کی ضرور ت ہے۔اولیا اللہ کی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

تعلیمات کو اپنایاہوتا تو مردان جیسے واقعات رونمانہ ہو تے۔70سال بیت گئے ہماری کمزوریوں کی وجہ سے پاکستان میں نہ صر ف ترقی وخوشحالی کا عمل متاثر ہوا بلکہ ادارے بھی کمزور ہوئے ہیں۔وہ گزشتہ روز بھیرووال میں پیرسیف الرحمن کھگہ کے ڈیرے پر معزز ین علاقہ ،میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلوں میں ہچکچاہٹ ادارے کمزور ہونے کے باعث ہیں اگر ریاستی ادارے آزاد اورمضبوط ہو تو ریاستی رٹ ،قانون وآئین کی بالادستی وحکمرانی قائم ہو۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ درگاہوں ،درباروں والے نظریاتی سرحدوں کے حقیقی محافظ ہیں۔درگاہیں واحد جگہ ہیں جہاں سب برابر ہیں۔فرقہ وار یت کی لعنت اور تعصبات نے ہمیں مختلف خانوں میں تقسیم کردیاہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں محکمہ اوقاف اور اس طرز کا کوئی محکمہ نہیں دربار ،درگاہیں فلاح وبہبود کا پیغام دینے کا مراکز ہیں ۔حکومت نے محکمہ اوقاف بناکر درگاہوں ،درباروں کی آمدنی ہتھیانے کا ذریعہ بنایاہوا ہے جب کہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر محکمہ اوقاف کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔اس موقع پر سید وعلم دین شاہ بخاری،فقیر علی اکبر قادری،سید فخر الدین شاہ،سید وسیع اللہ شاہ راشد ی، سید عطاء اللہ شاہ لکیاری،خان لطیفی بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پیر سیف الرحمن کھگہ نے پاکستان مشائخ کونسل میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین پیر عتیق الرحمن کھگہ،تحصیل کبیروالہ کے چیئرمین مہر راشد امجدباٹی،خانیوال کے چیئرمین میاں محمدآصف کمبوہ،مہر منظور حسین سلطانی نے پاکستان مشائخ اتحا د کونسل کے سندھ سے آئے ہو ئے وفد سے ملاقات کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -