پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے ،رانا اقبال

پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے ،رانا اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے این این )سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کے 16رکنی وفد نے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کی قیادت میں اسمبلی چیمبر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں ملاقات کی۔ سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے ۔سپیکر نے کہا کہ صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔ یورپین وفد کے سربراہ، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔
رانا اقبال