ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت میں کمی‘مزید چند روز مطلع ابر آلود رہیگا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت میں کمی‘مزید چند روز مطلع ابر آلود ...

  

ملتان(خبرنگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جمعہ کے روز درجہ حرارت میں کمی کے باعث گرمی کی شدت میں بھئی کمی واقع(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہوئی ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40.9ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولنگر میں43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا گرمی کی شدت کم ہونے پر شہریوں کے ساتھ ساتھ چرند و پرند کے بھی سکھ کا سانس لیا واضع رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام علاقے پچھلے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا تھا جمعرات اور جمعہ کی شب ملتان سمیت مختلف علاقوں میں آندھی چلنے اور مطلع ابرآلود رہنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جمعہ کے روز موسم نسبتاً کم گرم رہا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواں میں موسم ابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

6/Composing

ملتان(وقائع نگار)خودکشی کی کوشش کرنیوالی 25سالہ شادی شدہ خاتون نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق نواں شہر کبیروالہ کی رہائشی25سالہ سدرہ شہزاد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر پی لیا تھا متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی نشتر چوکی پولیس نے نعش کارروائی کے بعد نواں شہر پولیس کے حوالے کردی۔

6/Composing

ملتان(وقائع نگار)ہیڈ محمد والا کے قریب تیز رفتار 2کاریں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ8زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق ملتان سے لیہ اور لیہ سے ملتان آنیوالی تیز رفتار2کاریں ہیڈ محمد والا کے قریب آپس میں ٹکراگئیں ج جسکے نتیجہ میں منکیرہ بکھر کا رہائشی40سالہ عبدالغفار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں کاروں میں سوار 8افراد نواز،ارسلان،شاہدہ بی بی،ضیغم،ظفر،کنیز فاطمہ،اکرام اور شبیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروادیا جبکہ جاں بحق ہونے والے عبدالغفار کی نعش تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس نے قبضہ میں لیکر ورثاء کو مطلع کردیا ہے۔

6/Composing

ملتان(سٹاف رپورٹر)نادرا اسلحہ لائسنس برانچ میں تیار شدہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسوں کی ڈاک موصول ہونا شروع ہوگئی ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحۃ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے11.5پرنٹنگ بروقت نہ ہونے سے ملتان ریجن کے22ہزار اسلحہ لائسنس عرصہ دراز سے تاخیر کا شکار تھے۔جس سے صارفین کو اسلحہ لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔پرنٹنگ میٹریل کی دستیابی کے بعد کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کا اجرا کردیا گی اہے جس کے بعد نادرا اسلحۃ لائسنس دفاتر ملتان میں روزانہ کی بنیاد پر تیار شدہ لائسنس کی ڈاک موصول ہورہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -