دال چنا‘ ماش، چاول، دودھ، گوشت سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

دال چنا‘ ماش، چاول، دودھ، گوشت سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

  

ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 20اپریل 2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.43فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے12اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘14اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اس ہفتہ کے دوران ملک میں دال چنا(دٖھلی ہوئی)‘دال ماش(دھلی ہوئی)‘چاول باسمتی ٹوٹا‘چائے کا کپ‘ جارجٹ ‘شرٹ ‘لان کپڑا‘پاؤڈر دودھ‘بکرا گوشت‘ بڑا گوشت‘ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ۔ ٹماٹر‘ چکن (فارمی)‘ ادرک‘ پیاز‘ انڈا (فارمی)‘ گندم‘ کیلا‘آلو‘آٹا کا تھیلا‘ چینی‘سرخ مرچ(پسی ہوئی)‘دال مسور (دھلی ہوئی)‘دال مونگ (دھلی ہوئی)‘گڑکی قیمتوں میں کمی جبکہ پٹرول سپر‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘ خوردنی تیل‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘موٹا لٹھا‘مٹی کا تیل‘ڈبل روٹی‘‘نمک‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘گیس چارجز ‘ الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگائی رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -