2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی‘ آصف سعید منیس

2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی‘ آصف سعید منیس

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف حق پر تھے پانامہ کیس کا بہانہ بنا کر دھر نے اور احتجاج کر نے والوں نے ملکی ترقی می رکاؤٹ بننے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملک میں ترقی کا پیہ جاری رکھے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن سا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ل2018میں سال2013سے بھی بہتر نتائج حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب آصف سعید خان منیس نے گذشتہ روز میلسی روڈ اڈا ترگڑھ میں مقصود ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کروا نے کے لیے بھر پوراقدمات کررہی ہے بجلی کے بحران کو ختم کر نے کے لیے ملک میں توانائی کے اتنے منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں کہ سال2018میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی تقریب سے ہاؤسنگ سکیم کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد خان کھچی ، ملک خورشید احمد ، منیجنگ ڈائریکٹرعبدالصمد گجر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر زاہد اقبال خان منیس ، میاں فرحان مترو ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، نظام اللہ خان پاندہ ، پرویز احمد خان ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، شیخ محمد قدیرسعود احمد خان ، محمد اسلم وینس سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -