دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان عالمی کوششوں کاحامی ہے، صدر

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان عالمی کوششوں کاحامی ہے، صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون ہے۔ صدر نے یہ بات سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ) خان ہشام(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
بن صدیق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لے کر دونوں برادر ملک انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات میں مزید گہرائی اور گرم جوشی پید ا کریں گے۔ دونوں ملک تمام عالمی اور علاقائی معاملات میں یکساں موقف رکھتے ہیں عالمی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو دونوں برادر ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔ صدر نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری پر متوجہ کریں اور باہمی تجارت کی میں مزید اضافے کیلئے کام کریں۔ صدر نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیحات میں رکھاجائے پاکستانیوں کیساتھ قریبی روابط استوار کر کے ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی بچوں کی تعلیم کے معاملے میں خصوصی دلچسپی لینے کی ہدایت کی۔ خان ہشام بن صدیق نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔