سپیکر ایاز صادق کی سر براہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر ایران روانہ

سپیکر ایاز صادق کی سر براہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر ایران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں ایک 10 رکنی پارلیمانی وفد 4 روزہ دورے پر جمعہ کو ایران روانہ ہو گیا ۔وفد 25 اپریل 2017تک ایران(بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
کا دورہ کر رہا ہے وفد ایران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی قیادت کی مجلس شوریٰ اسلامی کے سپیکر اور اراکین سے ملاقاتیں کرے گا ۔ملاقاتوں میں دوطر فہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی خیال زمان ،علی گوہرخان مہر،محترمہ غلام بی بی بھروانہ ،سید عاشق حسین شاہ ،ندیم عباس،نجف عباس خان سیال،محمد شہباز بابر چوہدری ،محترمہ ثمن سلطانہ جعفری اور سید ایازعلی شاہ شیرازی شامل ہیں ۔