الیکشن کمیشن کا انٹرنیٹ ووٹنگ کا آزمائشی تجربہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انٹرنیٹ ووٹنگ کا آزمائشی تجربہ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا آزمائشی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں چیرمین پی ٹی اے ،ڈپٹی چیرمین نادرہ ،جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ،پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب ،فافن کے چیف ایگزیکٹومدثر رضوی ،ممبر ٹیلی کام اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں نادرہ حکام کی جانب سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے طریقہ کار اور اس کی افادیت پر بحث کی گئی اس موقع پر نادرہ حکام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے زریعے انتخابی عمل میں شریک کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرن ممالک مقیم پاکستانی انتخابی عمل میں تین مرحلوں میں شریک ہوسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ووٹر ز کی تصدیق اور رجسٹریشن دوسرے میں مرحلے میں انٹرنیٹ کے زریعے ووٹ ڈالنا اور تیسرے مرحلے میں نتائج کی تیاری ہوگی اس موقع پر پلڈاٹ کے صدر احمدبلال محبوب نے کہاکہ اس وقت دنیا میں کسی بھی قابل زکر ملک میں انٹرنیٹ کے زریعے ووٹ ڈالنے کا طریقہ رائج نہیں ہے اور ہمیں بھی جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -