سیاسی مخالفین الیکشن کی تیاری کریں

سیاسی مخالفین الیکشن کی تیاری کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورورپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی محمد عمر (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
جعفر نے کہا ہے کہ چور دروازے سے حکومت میں آنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔سیاسی مخالفین کو چاہئے کہ الیکشن کی تیار ی کریں، اب مقابلہ عوام کی عدالت میں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں حلقہ پی پی293کے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے بغیر کوئی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے قوم کا بہت نقصان کیا اور آئندہ الیکشن میں ان سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دامن صاف ہے اس لئے وہ جے آئی ٹی کے سامنے بھی سرخرو ہوں گے۔محمد عمر جعفر نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے اور بلا تفریق عوامی مفاد کے منصوبے مکمل کرائے جا رہے ہیں۔
عمر جعفر