نواز شریف وزیراعظم رہنے کا جواز کھو چکے

نواز شریف وزیراعظم رہنے کا جواز کھو چکے

  

احمدپورشرقیہ ( سپیشل رپورٹر ) پاکستا ن پیپلزپارٹی ورکرز (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

گروپ کی چےئرمین و سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیکرٹری نا ہید خان نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم میاں نوا زشریف اخلاقی طور پر وزیر اعظم رہنے کو جوا ز کھو چکے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے عہد ے سے فوری مستعفی ہوجائیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نوا زشریف اخلاقی جرات کا مظاہر کریں اور جب تک ان کے خلاف جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں آتا ۔ اپنی پارٹی کے کسی دوسرے ایم این اے کو وزیر اعظم نا مز د کریں۔ تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہوسکیں۔ انہو ں نے کہا میاں نو ازشریف کے بطور وزیر اعظم رہتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش سے انصاف ممکن نہ ہو گاانہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹرین سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میاں نوازشریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیں اور ایوان میں اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کریں تاکہ ملک کو اس گھمبیر صورت حال سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا ملک کے وزیر اعظم کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آ ئی اے کی سر براہی میں تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا دفاع کر نا ان کے لئے ندامت کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ سپریم کورٹ نے میاں نوازشریف کو کلین چٹ نہیں د ی۔ اس کے با وجود (ن)لیگ کی جانب سے فیصلہ اپنے حق میں قرار دینا اور خوشیاں منانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -