ہیڈ محمد والاپر 2کاروں میں تصادم ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے

ہیڈ محمد والاپر 2کاروں میں تصادم ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے

  

ملتان(وقائع نگار)ہیڈ محمد والا کے قریب تیز رفتار 2کاریں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ8زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق ملتان سے لیہ اور لیہ سے ملتان (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

آنیوالی تیز رفتار2کاریں ہیڈ محمد والا کے قریب آپس میں ٹکراگئیں ج جسکے نتیجہ میں منکیرہ بکھر کا رہائشی40سالہ عبدالغفار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں کاروں میں سوار 8افراد نواز،ارسلان،شاہدہ بی بی،ضیغم،ظفر،کنیز فاطمہ،اکرام اور شبیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروادیا جبکہ جاں بحق ہونے والے عبدالغفار کی نعش تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس نے قبضہ میں لیکر ورثاء کو مطلع کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -