کروڑوں کی ایڈوانس ادائیگیاں‘ چولستان ترقیاتی ادارہ کے افسر حصہ دار

کروڑوں کی ایڈوانس ادائیگیاں‘ چولستان ترقیاتی ادارہ کے افسر حصہ دار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان ترقیاتی ادارہ کی انجینئرنگ برانچ میں تعینات ایکسین ایس ڈی اوز سب انجینئرز نے ترقیاتی کاموں کیلئے اپنے اپنے ٹھیکیدار رکھے ہوئے ہیں اوران کیساتھ حصہ داری ہونے کی بناپرانہیں کروڑوں روپے کی ایڈوانس ادائیگیاں کردی جاتی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہیں بتایاگیاہے کہ سال2004 تا2012 تک نان فنڈڈ سکیموں پختہ سٹرکیں اورواٹرسپلائی کی سکیموں کیلئے فنڈز جاری ہوئے تومذکورہ بالاافسران نے اپنے چہیتے اورپتی دار ٹھیکیداروں کو80 فیصدتک ادائیگیاں کرڈالیں اورریکارڈ میں بھی کئی سکیمیں100 فیصداورآپریشنل ظاہر کردیں لیکن موقع پر20 فیصدسے زائد کام نہ ہواہے اورٹھیکیداروں کوبھاری ادائیگیاں کرنے میں ڈویژنل اکاؤنٹنٹ راناوحیدسلطان کااہم کردار رہاہے چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ پنجاب نے رپورٹ طلب کی توایکسین زاہد حسین نقوی نے رپورٹ کھوہ کھاتے لگادی بتایاگیاہے کہ انجینئرنگ برانچ محکمہ سی اینڈڈبلیورولز کوفالوکرتی ہے اس کے مطابق کوئی بھی آفیسرتین سال سے زائدعرصہ تک ایک مقام پرتعینات نہ رہ سکتاہے لیکن انجینئرنگ برانچ اوراکاؤنٹس برانچ کے افسران واہلکاران عرصہ30 سال سے ایک ہی مقام پرتعینات ہیں اورلوٹ مارکرنے میں مصروف عمل ہیں چولستانیوں نے وزیراعلی پنجاب ، چیئرمین نیب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -