ایئرپورٹ پر مسافروں پر تشدد، ایف آئی اے کی خواتین اہلکار اور 1 انسپکٹر ذمہ دار قرار

ایئرپورٹ پر مسافروں پر تشدد، ایف آئی اے کی خواتین اہلکار اور 1 انسپکٹر ذمہ ...

  

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور امیگریشن کی خواتین اہلکاروں میں ہونے والے جھگڑے کی انکوائری مکمل کر لی گئی، ایف آئی اے کی دو خواتین اور ایک مرد اہلکار کو ذمہ دار قرار دے کر رپورٹ وزارت داخلہ کو بجھوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، ذمہ دار قرار دیئے جانے والوں میں دو خواتین اہلکار اور مرد انسپکٹر شامل ہیں۔ انکوائری میں تمام سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ متاثرہ خواتین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی ہے جو پیر یا منگل کے روز وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

تشدد

مزید :

کراچی صفحہ اول -