اوچ شریف‘ خاتون وکیل پر قاتلانہ حملہ کے ملزموں کا اعتراف جرم

اوچ شریف‘ خاتون وکیل پر قاتلانہ حملہ کے ملزموں کا اعتراف جرم

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ) ڈی پی او بہاول پور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر مہر ممتاز کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سول سوسائٹی نیٹ ورک بہاول (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پور کی رہنماء ، احمد پور شرقیہ بار ایسوسی ایشن کی رکن پروین عطاء ایڈووکیٹ کو عدالت جاتے ہوئے تھانہ صدر کے علاقہ موضع جہان پور کی حدود میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے 2مرکزی ملزمان عامر عرف مانی اور غلام فرید عر ف شادا ککس کو گرفتار کر لیا ہے ، ایس ایچ او مہر ممتاز نے بتایا کہ ملزمان خاتون وکیل پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تھے ، جسے طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیاتھا بعد ازاں بی وی اسپتال بہاول پور ریفر کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ، دوران تفتیش گرفتار ملزمان عامر عرف مانی اور غلام فرید عرف شادا ککس نے خاتون وکیل پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے ، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

عطاء پروین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -