حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ پہلے پانچ روز2 لاکھ 20 ہزار جمع ہوگئیں
ملتان (سٹی رپورٹر)حج پالیسی 2017ء کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، پہلے پانچ روز میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو گئیں، درخواستیں جمع کرانے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
میں 5 روز باقی رہ گئے۔ حج درخواستوں کی وصولی کے سلسلہ میں مجاذ بنک آج بروز ہفتہ اور کل بروز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت 4 لاکھ سے زائد حج درخواستیں جمع ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 17 اپریل سے شروع کیا گیا تھا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔ قرعہ اندازی 28اپریل کو ہو گی جس میں سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ حج پالیسی 2017ء کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے۔ 71 ہزار 684 پرائیوٹ اسکیم پر حج کرینگے۔
حج درخواستیں