بہاولپور ‘ قبرستان سے بارودی مواد ملنے کے معاملے کا ڈراپ سین‘ اصل ماسٹر مائنڈ گرفتار

بہاولپور ‘ قبرستان سے بارودی مواد ملنے کے معاملے کا ڈراپ سین‘ اصل ماسٹر ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں بارودی مواد ملنے کے معاملے کاڈراپ سین ہوگیاپولیس نے اصل ماسٹرمائنڈ کوگرفتار کرلیاخالد نامی نوجوان نے اپنی سابقہ منگیتر سے شادی کرنیوالے نوجوان کوپھنسانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

گزشتہ روز پولیس کوبہاولپورشہرکے قبرستان پیرحامدشاہ میں دھماکہ خیزمواد کی15 پراطلاع ملی پولیس بم سکواڈ اورسی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرکے قبرستان سے کارٹن برآمد کیاجس میں دھماکہ خیزمواد، بال بیرنگ اورنقشہ وغیرہ برآمد ہوئے پولیس کوتوالی نے شبہ میں قبرستان کے قریبی علاقہ سے ایک نوجوان عون محمدکوحراست میں لیاعون محمدسے تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کی شادی دوروز بعدہونی ہے اوریہ اسے پھنسانے کی چال ہوسکتی ہے اس نے بتایاکہ جس لڑکی سے اس کی شادی ہونی ہے وہ پہلے خالد نامی نوجوان کی منگیتر تھی جس پرپولیس نے خالد بھٹی کوحراست میں لیاتو اس نے تمام سازش بے نقاب کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -