زکریا ایکسپریس کا مسافر دروازے سے جھانکتا ہوا کھمبے سے ٹکرا کر زخمی

زکریا ایکسپریس کا مسافر دروازے سے جھانکتا ہوا کھمبے سے ٹکرا کر زخمی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)کراچی سے شجاع آباد آنے والا زکریا ایکسپریس کا مسافر لودہراں کے قریب کھمبے سے ٹکرا کر گر گیا جسے تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

ہے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ 35سالہ محمد کامران کوچ نمبر12میں سوار تھا جس نے لودہراں کے قریب ٹرین کے دروازے سے سر باہر نکالا جو کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ ٹریک پر گر کر زخمی ہوگیا ریلوے ذرائع کے مطابق ریسکیو1122کے ذریعے اسے لودہراں کے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -