مسلم لیگ ن کا عمران خان کا احتساب شروع کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کا عمران خان کا احتساب شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز،آن لائن )پاکستان مسلم لیگ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اثاثے چھپانے اور کالا دھن سفید کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے والے خان صاحب تردید کردیں کہ انہوں نے اثاثے نہیں بنائے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا ان کا یہ عمل ان کی شکست کا نتیجہ ہے۔ سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ وزیراعظم کے حق میں ہے، عدالت میں پیش کیئے گئے کاغذات کی بنیاد پر وزیراعظم کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، اللہ نے ایک دفعہ پھر نواز شریف کو سرخرو کیا ہے راجہ ظفرالحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کی بات بے معنی ہے کیونکہ جے آئی ٹی آزادانہ اپنا کام کرے گی جس میں وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکیل بھی پیش ہو سکتے ہیں۔وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ بیس اپریل پاکستان کیلئے خوشیوں کا دن تھاکیونکہ حق اور سچ کا فیصلہ آیا اور وزیراعظم کے اہل خانہ کا دامن صاف ہوا مریم نواز پرلگائی گئی تمام تہمتیں صاف ہو گئیں،وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جو خود سپریم کورٹ گئے انہیں فیصلے پر بولنا ٹھیک نہیں پاکستان میں وہ کونسا سیاست دان ہے جس نے تین نسلوں کا احتساب دیا زرداری نے بھی پورا احتساب نہیں کیا سب کو سپریم کورٹ کا احترام کرنا چاہیئے۔لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں فلیٹس کے حوالے سے مریم نواز کا نام تھا مگر سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے میں مریم نواز کا نام تک نہیں وزیراعظ سے استعفی کا مطالبہ کرنے والے عمران خان اور جہانگیر ترین کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں اب عمران خان اپنی ٹیکس چوری کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے لاک ڈاؤن کی دھمکی دینے والے اور اداروں پر حملہ کرنے والے ایک بار پھر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کی ترقی وزیر اعظم نواز شریف کی ترجیح ہے اور جب نواز شریف نے 2013 میں حکومت سنبھالی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر آج پوری دنیا پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اسٹرکچر وزیر اعظم کا آنے والی نسلوں کے لئے تحفہ ہے ۔ سی پیک ایک روٹ کی بات نہیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے استعفیٰ کا غیر آئینی مطالبہ کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہونگے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
مسلم لیگ ن