خون کا عطیہ دیتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں‘ کمشنر ملتان

خون کا عطیہ دیتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں‘ کمشنر ملتان

  

ملتان ،خانیوال( وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہاہے کہ اپنا خون دے کر کسی انسان کی جان بچانا افضل ترین کام ہے لیکن خون کا عطیہ دیتے وقت احتیاطی تدابیر بھی ملحوظ خاطر رکھنی چاہئیں ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ریجنل بلڈ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں سے 2ریجنل بلڈ سنٹرز ملتان اور بہاولپور میں مکمل ہو کر کام(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

بھی کررہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے ڈویژنل بلڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جلال الدین رومی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کامران سالک، ایڈیشنل کمشنر جنرل مسعود بخاری، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فہیم، ڈویژن بھر کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور سول سیکٹر کے افراد بھی موجود تھے منیجر ریجنل بلڈ سنٹر ملتان ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ریجنل بلڈ سنٹر ملتان میں سالانہ 50ہزار خون بیگ رکھنے کی گنجائش موجود ہے دریں اثناء کمشنر ملتان ڈویثرن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو سرکاری ہسپتالو ں میں علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیتں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ڈاکٹرز خود کو عوام کے خادم سمجھیں اور مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں ‘مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملنی چائیے ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران کہی ۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ‘اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ‘ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -