وکیل کی گاڑی کو ٹکر کا معاملہ‘ وکلاء کا کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کو سی پی او کیخلاف تحریک میں تبدیل کرنیکا اعلان

وکیل کی گاڑی کو ٹکر کا معاملہ‘ وکلاء کا کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کو سی پی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) وکلاء سے نازیبارویہ اختیارکرنے کے معاملہ پر سی پی او ملتان کی جانب سے ایک ہفتہ کی مہلت پروکلاء نے احتجاج ملتوی کرنے اورمطالبہ پورانہ ہونے پر (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

احتجاج کو سی پی او کے خلاف تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز ضلع کچہری کے باہرفلائی اوورکے نیچے وکیل کی گاڑی کو ٹکرمارنے کے معاملہ پر ایس ایچ اوتھانہ چہلیک حمادخان کے مبینہ نازیبارویہ پروکلاء نے احتجاج کااعلان کیا تھا۔اس ضمن میں گزشتہ روز سی پی اوملتان احسن یونس صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیرزمان قریشی کے دفترمیں مذاکرات کیلئے آئے جبکہ ڈسٹرکٹ بارملتان کے صدرایم یوسف زبیر اورجنرل سیکرٹری انیس مہدی سمیت وکلاء کی کثیرتعدادموجود تھی۔اس موقع پر وکلاء اورسی پی او میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور صدربارنے تمام واقعہ سے آگاہ کیاجس پر سی پی اونے ایس ایچ او تھانہ چہلیک کو معطل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دینے کا کہاجس پروکلاء نے اس مہلت کو غیر ضروری قرار دیاتاہم بعدازاں مذکورہ مہلت کے دوران ایس ایچ اوکو معطل نہ کرنے پر سی پی اوکے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات ختم کردئیے۔

وکلاء احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -