شیر گڑھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے متجاوز،عوام بلبلا اٹھے

شیر گڑھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے متجاوز،عوام بلبلا اٹھے

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ میں طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہر گھنٹے بعد بجلی تین گھنٹے کے لئے غائب ہوتی ہے گھروں اور مساجد میں پانی ناپید خواتین اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کاروبار شدید متاثر تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ اور گرد ونواح لوند خوڑ،ہاتھیان اور جلالہ میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ہر گھنٹے بعد بجلی تین گھنٹوں کے لئے چلی جاتی ہے جس سے گھروں اور مسجدوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوتی ہے اور نمازیوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بازاروں میں ٹیلر ماسٹرز اور لوہاران کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے جبکہ روز بروز لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا شیرگڑھ کے سیاسی ،سماجی حلقوں نے طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائیگا

مزید :

کراچی صفحہ اول -