کشمیریوں سے نارواسلوک کیارہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا اعتراف

کشمیریوں سے نارواسلوک کیارہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا اعتراف

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں کے ساتھ نارواسلوک کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزارائے اعلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اپنے ایک بیان میں راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں پر تشدد کرنے کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ملک کے کچھ علاقوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ برے برتاؤ کے چند واقعات رونماہوئے ہیں لیکن میں ملک کے تمام وزارائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کشمیری عوام کسی بھی دوسرے بھارتی شہری کی طرح ہے ہیں وزیر داخلہ کا یہ بیان راجستھان اور اتر پردیش میں کشمیری طلبہ پر ہونے والے تشدد کے بعد سامنے آیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -