آخری سانس تک کشمیر کی آزدی کیلئے لڑتی رہوں گی: مشعال ملک
اسلا م آبا د(اے این این) چیر پرسن پیس و کلچر آرگنا ئز شن مشعا ل ملک نے کہاہے کہ ان کاکشمیر کے ساتھ روحانی تعلق ہے وہ اپنی آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کے لئے لڑتی رہیں گی ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم ہو رہے ہیں مگر ان کے آزادی کے جذبہ کو کم نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ وہ نا امید نہیں ہیں، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا چاہتی ہیں، آٹھ مہینوں کے کرفیو کے دوران بہت سے کشمیریوں کو شہید کیا گیا ،یہ سب کب تک چلتا رہے گا ،ہم سب کو انسانیت کی آواز کو بلند کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر جو انڈین آرمی کی زیر حراست ہیں کو تین سال سے نہیں دیکھا یہ ان کی نہیں بلکہ ہزاروں کشمیریو ں کی کہانی ہے،کشمیروں کو دوسرے ممالک میں سفر کرنے نہیں دیا جاتا،مگر سب کشمیر کو دیکھنا چاہتے ہیں مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں پراکسی وار ہو رہی ہے ،لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے،عورتوں پر ظلم کیے جا رہے ہیں مگر دنیا خاموش ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے آکسفو ر ڈ کیمر ج ٹر سٹ کے زیر اہتما م تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقعہ پر صدر و سیکٹر یر ی ٹر سٹ عثما ن امین الد ین ، ا ر شا د اللہ بھی سٹیج پہ مو جو د ہ تھے۔ان کے علاوہ تقریب میں غیر ملکی سفیروں ،سول سوسائٹی اور کشمیری رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔