ریجنل ڈائریکٹر غلام علی نے سیکرٹری قانون محمد عارفین کو شیلڈ پیش کی

ریجنل ڈائریکٹر غلام علی نے سیکرٹری قانون محمد عارفین کو شیلڈ پیش کی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )ریجنل ڈائریکٹر ہومن رائٹس پاکستان پشاور غلام علی نے سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور و انسانی حقوق خیبر پختونخوامحمد عارفین کو خیبر پختونخوا میں قانون سازی کے حوالے شاندار خدمات سرانجام دینے کی بناء پر اپنے محکمے کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔ واضح رہے کہ صوبائی سیکرٹری محکمہ قانون محمد عارفین نے صوبے میں انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ قانون سازی میں شاندار کردار ادا کیا ہے جبکہ انہوں نے وزارت انسانی حقوق کے ریجنل ڈائریکٹر یٹ پشاور کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر ہومن رائٹس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے محمد عارفین کی مثالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -