سپریم کورٹ کا فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے ،احمد حسن اعوان

سپریم کورٹ کا فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے ،احمد حسن اعوان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) نوشہرہ کینٹ کے رہنما احمد حسن اعوان عرف گلو نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حق و سچ کا فتح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بے گناہی کی دلیل ہے قوم مزید عمران خان کے دھوکوں میں آنے والے نہیں خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا احمد حسن گلو نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے اور پھر پانامہ سے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ان کو قوم سے کوئی سروکار نہیں بلکہ عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے پانامہ پر واویلا رچانے والا عمران خان خیبر پختونخوا میں کرپشن پر خاموش ہے کیا ان کو کے پی کے میں صوبائی حکومت کا کرپشن نظر نہیں آرہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے اور خیبر پختو نخوا میں پی ایل ایم ن صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -