اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند کا غلنئی امتحانی ہال کا اچانک دورہ
مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند کا غلنئی امتحانی ہال کا اچانک دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات اور امتحان کے طریقہ کا جائزہ لیا۔جاری ایف اے ایف سی امتحان میں نقل کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت۔اے پی اے اور ہال سپرنٹنڈنٹ کا طلباء کو پڑھائی پر توجہ دینے اور نقل پر انحصار ختم کرنے کی تلقین۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعہ کے روز اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمیداللہ خٹک نے کورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز کے امتحانی ہال کا اچانک دورہ کیا۔اور وہاں پر جاری ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحان کے طریقہ کار اور سکول کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ امتحانی ہال میں طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے اے پی اے اپر مہمند حمیداللہ خٹک اور امتحانی ہال سپرنٹنڈنٹ شیراز خان نے کہا کہ موجودہ مسابقت اور جدید تعلیمی دور میں امتحانات کے دوران نقل کے رجحان کو ختم کرنا ہوگا۔ اس لئے طلباء و طالبات محنت اور پڑھائی سے لگن اپنا وطیرہ بنا لے۔نقل پر انحصارکی بجائے خود اعتمادی پیدا کرے۔ تعلیم پورے شوق اورمحنت سے حاصل کریں تاکہ آگے جانے کی صلاحیت پیدا ہوجائے۔انہوں نے امتحانی عملے کو بھی ہدایت کی کہ وہ صاف و شفاف امتحان کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ ذہین اورپڑھائی میں کمزور طلباء کی تمیز ہوسکے اور حقدار کا حق سلب نہ ہو۔ اور کسی قسم کی مدد درکار ہو تو پولیٹیکل انتظامیہ کو آگاہ رکھیں۔