ایفی ڈرین کوٹہ کیس : علی موسی گیلانی سمیت 11 ملزموں پر فرد جرم عائد

ایفی ڈرین کوٹہ کیس : علی موسی گیلانی سمیت 11 ملزموں پر فرد جرم عائد

  

اسلام آباد(اے این این) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی سمیت تمام گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمات ختم کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں ۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسی گیلانی ، سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین سمیت تمام 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی کی جانب سے جن دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی ان میں سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری ، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ ، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار شورانی ، ڈرگ کنٹرولر شیخ انصر ، انجم شاہ اور دیگر شامل ہیں ۔ تمام ملزمان نے اپنے خلاف مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کی درخواستیں بھی دائر کر دیں ۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -