باجوڑ ایجنسی ،مختلف واقعات میں بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی ،مختلف واقعات میں بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی مختلف واقعات میں بچوں سمیت تین افرادجان بحق۔تفصیلات کے مطابق تحصیل خار کے علاقے شینکوٹ کا رہائشی گل مست گاڑی میں گھر جا ر ہے تھے جو راستے میں پہلے سے نصب کئے گئے بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بن گئے گاڑی میں اُن کیساتھ سوار ایک بچے مروان نے موقع پر دم تھوڑدیا جبکہ گل مست پشاور منتقل کئے جانے کیدوران راستے میں جان بحق ہوگئے گاڑی میں سوار ایک دوسرے بچے فرمان کو خار ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت ٹھیک بتائی جار ہی ہے ایک دوسرے واقعہ گاؤں حیاتی اُتمان خیل میں پیش آیا جہاں چلتی موٹر کار پر مصلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر سیراج جان بحق ہوگئے مصلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک دوسرا واقعہ تحصیل ماموند برخلوزو بازار میں پیش آیا جہاں بارش کیوجہ سے دکان کی دیوار گرنے سے چار بچے سعد، مظہر، سپنا اور اقراء شدید زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال خار منتقل کئے گئے پولٹیکل انتظامیہ نے واقعات کی تفتیش شروع کی ہے اور سول ہسپتال خار میں ایمر جنسی لگا دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -