سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،53ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،53ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )پشاور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سنگین مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری ملزمان سمیت53 جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد۔جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔سنگین مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری ملزمان تھانہ گلبہار کے حدود میں حمید اللہ ولد امیر خان سکنہ باڑہ، جبکہ تھانہ چمکنی کے حدود میں افتخار عرف خارے ولد سید اکبر،علی اکبر ولد سید اکبر،میر عالم ولد سردار،زاہد علی ولد گل رحمن سمیت 53جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 14 عدد پستول درجنوں کارتوس اور 07 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مختلف مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں آپریشن کے دوران 6 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -