مشال کیس ،3 ملزم عدالت پیش ، صحت جرم سے انکارپرجیل منتقل

مشال کیس ،3 ملزم عدالت پیش ، صحت جرم سے انکارپرجیل منتقل

  

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مشال قتل کیس کے تین ملزموں کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت میں صحت جرم سے انکا ر پرتینوں ملزموں کوجیل بھیج دیاگیا۔ مشال قتل کیس میں تین ملزموں کوچارروزہ ریمانڈ ختم ہونے پر اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے جوڈ یشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاتوتینوں نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعدیونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ افسرخان ٗآفس اسسٹنٹ سجاداورطالب علم ولید کوجیل منتقل کردیاگیا۔مالاکنڈ ایجنسی کے پہاڑی علاقے پلئی سے ایک ملزم عمران کو حراست میں لے لیاگیا، مشال کیس میں باضابطہ طورپر گرفتارملزموں کی تعداد32 ہے جن میں سے 13 ملزمان ریمانڈ پر ہیں جبکہ 19 کوجیل بھیج دیاگیاہے۔دریں اثناء گستاخی الزام میں قتل ہونیوالے مشال خان کے آبائی علاقے زیدہ میں انکے پڑوسی طالبعلم کی قبر پر جمع ہوئے اور ساتھ نہ دینے پر مقتول اور انکے اہلخانہ سے معافی مانگی۔انکا کہنا تھا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے مشال کے خاندان کا ساتھ نہ دیکر غلطی کی۔ علاقہ مکینوں نے مشال خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، قاتلوں اور انکے ساتھیوں کو سخت سزاء کیلئے مظاہرہ بھی کیا۔

مشال کیس

مزید :

ملتان صفحہ اول -