جے یو آئی مہمند ایجنسی کی جانب سے محبوب حیدری کو ایوارڈ سے نوازا گیا

جے یو آئی مہمند ایجنسی کی جانب سے محبوب حیدری کو ایوارڈ سے نوازا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کی جانب سے محبوب حیدری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام مہمند ایجنسی کی زیر اہتمام سوشل میڈیا سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت علماء اسلام مہمند ایجنسی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا سیمینار جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ ممبر اور کریم پورہ وارڈ کے جنرل سیکرٹری محبوب حیدری کو سوشل میڈیا خدمت پر جمعیت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سیمینار میں دوسروں کے علاوہ جمعیت علماء اسلام فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات حاجی احمد سعید، مہمند ایجنسی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار، پی کے ٹو پشاور سٹی کے امیر مولانا محمد اقبال شاہ حیدری، مہمند ایجنسی کے معروف صحافی کپتان خان مہمند، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فضل ربی، مہمند ایجنسی کے صدر حافظ تاج ولی صافی نے شرکت کی۔