بٹ خیلہ ،مکان میں آتشزدگی ،قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

بٹ خیلہ ،مکان میں آتشزدگی ،قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈسخاکوٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کی وجہ سے مکان کا کمرہ خاکستر ہو گیا۔ آچانک لگنے والے والے آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا ۔زیوارات اور قیمتی سامان راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق :۔ حیات زادہ ولد سید کاکا سکنہ ریلوے اسٹیشن سخاکوٹ کے گھرکے کمرے میں گزشتہ رات تقریبا تین بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے کمرے کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔متصل کمرے میں محو خواب اہل خانہ نے کمرے میں دھواں بھرجانے پر بیدار ہو کر دیکھا تو قریبی کمرے میں اگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔اس دوران قریبی پڑوسیوں نے بالٹیوں اور پانی کے ذریعے آگ بجھانا شروع کیا اور فائر بریگیڈ درگئی کے عملے کو مطلع کیا جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا۔ گھر کے مالک حیات زادہ کے مطابق آگ کی وجہ سے تقریبأ 12 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں 8 تولے سونا، ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقد اور دیگر گھریلوں سامان شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -