انجینئرنگ یونیورسٹی میں سپورٹس چیمپین شپ اختتام پذیر

انجینئرنگ یونیورسٹی میں سپورٹس چیمپین شپ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس چیمپین شپ کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منقعد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وپر و فیسر ارباب نعیم تھے ۔محمد علی ، ڈائر یکٹر سپورٹس نے تقریب سے اپنے خطاب میں تما م شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو پہلی ، کمپوٹر سسٹم انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو دوسری اورانڈ سٹریل ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو تیسری پوزیشن قرار دی۔ مہمان خصوصی وپر و فیسر ارباب نعیم نے طلباء سے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر سپورٹس کو سپورٹس چیمپین شپ کے کامیاب اور پُرامن انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے جوکہ کردار اور جسمانی صلاحیتوں کے غیر معمولی خصوصیات کو بڑھاتا ہے۔آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی پیش کی اور چیمپےئن شپ میں حصہ لینے والے ٹیموں میں شیلڈز بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر، ڈاکٹر افضل پروفیسر مکینکل ا نجینئرنگ ،ڈاکٹر یونس چیر مین کمیکل انجینئرنگ، محمد علی ، ڈائر یکٹر سپورٹس،وپر و فیسر ارباب نعیم
سینئر فیکلٹی ممران اور دیگر افسران کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔