ٹانک ہسپتال کی قیمتی ادویات کا فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ

ٹانک ہسپتال کی قیمتی ادویات کا فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے کروڑوں روپے کا میڈیسن فنڈ لیمپس ہونے کا خدشہ،ایم ایس کمیشن کی لالچ میں کروڑوں روپے ضائع کرنے پر تل گئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک میں عوام کو وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ کا میڈیسن بجٹ مختص کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اب تک صرف 5 لاکھ کی میڈیسن جبکہ باقی 3 کروڑ 25 لاکھ تاحال استعمال نہ کیا جاسکا ہسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ بجٹ پر میڈیسن نہ لینے کی وجہ ایم ایس کی جانب سے میڈیسن کمپنیوں سے طلب کر دہ کمیشن نہ دینا ہے جسکے باعث عوام کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لئے مختص کردہ بجٹ 26 مئی کو لیپس ہو کر واپس کیاجائیگا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل ٹانک میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے دور درازسے انے والے غریب مریضوں کو خالی ہاتھ لوٹ کر واپس جا نا پڑتاہے جبکہ ڈاکٹرز بھی بازار کی ادویات لکھنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -