بٹ خیلہ سٹی میں نیاز محمد شہید کے نام سے نئی لیویز پوسٹ قائم

بٹ خیلہ سٹی میں نیاز محمد شہید کے نام سے نئی لیویز پوسٹ قائم

  

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )بٹ خیلہ سٹی میں نیاز محمد شہید کے نام سے نئی لیویز پوسٹ قائم کر دی گئی ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لیویز فورس سید ظفر علی شاہ نے تختی کی نقاب کشائی کر کے نئے تھانے کا باقاعدہ افتتاح کیا اسٹنٹ کمشنر سہیل احمد خان صوبیدار میجر امیر زمان اور پوسٹ کمانڈر صابر رحمن و گل نواز کے علاوہ فورس کے نوجوان کثیرتعداد میں اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاکنڈ کے صدر مقام اورضلع کے گنجان آباد شہر و تجارتی مرکز بٹ خیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کر نے کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بہتری اور شہریوں سمیت تاجر برادری کے جان ومال کا تحفظ کو یقینی کو بنانا ہے دریں اثنا ء نئے تھانے کے پوسٹ کمانڈر صوبیدار صابر رحمن نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ انھیں ڈی سی نے بٹ خیلہ جیسے بڑے سیاسی و تجارتی مرکز اور اہم شہر کی نئی پوسٹ کی ذمہ داری دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ایسے پورا کر نے کیلئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی تمام صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لاؤں گاانھوں نے کہا کہ علاقے سے منشیات جرائم اور دوسری معاشر تی برائیوں کا خاتمہ پہلی تر جیح ہے انھوں نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ امن وامان کے سلسلے میں ہمارے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون کریں تاکہ پرامن خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -