پاکستان اور بھارت کو جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت مل جا ئیگی

پاکستان اور بھارت کو جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت مل جا ئیگی

  

آستانہ(اے این این) قازقستان نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کو جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت مل جائے گی۔ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قازق وزیر خارجہ کائرات عبدالرحمن نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو آستانہ میں جولائی 2005ء میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں مبصر کا درجہ ملا تھا آستانہ میں ہی جون میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں دونوں ملکوں کو مکمل رکنیت دی جائے گی۔ قازقستان ایران کوبھی تنظیم کا مکمل رکن بنانے کے معاملے پر غور کیلئے تیار ہے امید ہے کہ تنظیم کے دوسرے رکن ملک بھی اس پر غور کرینگے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں یورپ، ایشیاء اقتصادی اتحاد کے درمیان قریبی تعاون چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی بھرپور حمایت کی بدولت قازْ قستان2017-18 کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -