پانامہ کیس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا،ممبران کینٹ بورڈ راولپنڈی

پانامہ کیس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا،ممبران کینٹ بورڈ راولپنڈی

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر تاریخی فیصلہ سنا کر حکومت کے مخالفین کے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیدیا ہے ،نوازشریف عوام کے مینڈیٹ سے وزیراعظم بنے ہیں انہیں کوئی جھوٹے الزامات اور اخباری تراشوں کے سہارے پر اقتدار سے الگ نہیں کرسکتا،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی ہے اور ملک میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کرائی ہے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اب تحریک انصاف کی قیادت کو الزام تراشی سے توبہ کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے،ان خیالات کااظہار وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کینٹ راجہ عرفان امتیاز،ممبران کینٹ بورڈ چکلالہ الحاج خالد بٹ،چوہدری افتخار،چوہدری خرم صدیق نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،الحاج خالد بٹ نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کو اللہ تعالی نے ایک بار پھر سرخرو کردیا ہے پاکستان کی عوام بھی ان سے محبت کرتی ہے اور یہی وجہ ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں وزیراعظم محمدنوازشریف سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،چوہدری خرم صدیق نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے پاکستان اور پاکستانی عوامی پر بے پناہ احسانات ہیں جن لوگوں نے ان کی مخالفت کی انکو اب ہوش میں آجانا چاہیے اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد اب تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیے کہ وہ تعمیری سیاست کرئے اور تنقیدی سیاست سے توبہ کرلے اسی میں ان کی سیاسی زندگی کا دارومدار ہے وگرنہ باشعور عوام آئندہ الیکشن میں انہیں بدترین شکست سے دوچارکرینگے کہ وہ اپنی آنیوالی نسلوں کو بھی سیاست کے میدانوں سے دور رکھیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -