کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے،ڈی سی چکوال
چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے جمعہ کے رو زبتایا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے بغیر نہ رہ جائے ۔ انسداد پولیو مہم کو ایک مشن کے طور پر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس انسداد پولیو مہم کی دوسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، سی ای او ہیلتھ ، ڈی او ہیلتھ ، ڈی ڈی او ز اور WHOکے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر علیم دانش ، ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پانچ سال تک کی عمر کے 68190بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارکٹ مقرر کیا گیا تھا محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں نے 67229بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے اس طرح ہد ف99فیصد رہا اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کا ہدف دیہی ناخواندہ علاقے خصوصی طور پر ہونے چائیں ۔