سپریم کورٹ کا فیصلہ 22کروڑ عوام کی فتح ہے،فوزیہ بہرام

سپریم کورٹ کا فیصلہ 22کروڑ عوام کی فتح ہے،فوزیہ بہرام

  

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فوزیہ بہرام نے جمعہ کے روز بتایا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے یہ 22کروڑ عوام کی فتح ہے عمران خان کی فتح ہے جو پچھلے 20سال سے جدوجہد کر رہے تھے اور بتا رہے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے اور یہ ملک کو لوٹ کر کھا چکے ہیں جو عمران خان کہہ رہے تھے سپریم کورٹ کے فیصلے سے وہ سچ ثابت ہو گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے واضع اپنی تحریری میں لکھا ہے کہ نواز شریف صاد ق بھی نہیں اور آمین بھی نہیں باقی تینوں ججز نے بھی اس پر اختلاف نہیں کیا ‘کیونکہ ملک کے وزیر اعظم رہنے کا ان کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے ۔ پبلک سیکرٹری میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ بہرام نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو عدالت نے صرف ایک منٹ کھڑا رہنے کی سزا دی تھی تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا حالانکہ عدالت نے یہ نہیں کیا تھا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں ۔ نواز شریف نے اُس وقت یوسف رضا گیلانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -