پی پی اے ایف کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس 25اور 26اپریل کو منعقد گی

پی پی اے ایف کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس 25اور 26اپریل کو منعقد گی

  

اسلام آبا(پ ر) پاکستان پاورٹی ایلیویئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) ریسرچ کے حوالے سے اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ،کانفرنس کا آغاز 25اپریل بروز منگل کو ہوگا۔ اس اہم کانفرنس میں ڈیولپمنٹ سیکٹر، تحقیق اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے مقامی و بین الاقوامی تقریبا 200 ماہرین شرکت کریں گے۔ اپنی نوعیت کے باعث اس کانفرنس میں شرکاء کو عالمی نکتہ نظر کے تحت مسائل کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف شرکاء کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ڈیولپمنٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس دو روزہ کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مختلف تحقیقی پروجیکٹس اور تحقیقی رپورٹس کے نتائج پر روشنی ڈالی جائے گی ، پی پی اے ایف کی بین الاقوامی و قومی محقیقین کے ساتھ شراکت داری کی بدولت غربت میں کمی سے متعلق مختلف مفروضہ جات جانچنے میں دلچسپی لی گئی ۔ پی پی اے ایف محقیقین اور ترقیاتی اداروں سے منسلک افراد کے درمیان شراکت داری کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ تاکہ مضبوط شواہد کی بنیاد پر پالیسی کو کارآمد بنانے کے لئے بہتر ڈیزائن اور پروگرامز پر عمل درآمد کیا جاسکے اور اس کے ذریعے غربت میں کمی لائی جاسکے ۔ یہ کانفرنس ایک انٹریکٹو فورم مہیا کرے گی جہاں پی پی اے ایف اور اسکی شراکت دار تنظیموں کے مختلف منصوبوں کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے سیکھا جائے گا اور اس کے نتیجے میں ترجیحات متعین کرکے اس شعبے میں بہترین منصوبوں کی بنیاد پر نیا معیار قائم ہوگا۔ رواں سال کانفرنس میں چار موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا جن میں پاکستان میں غربت کا جغرافیہ اور تاریخ ، پی پی اے ایف IIIورلڈ بینک پروجیکٹ کے تکمیل شدہ منصوبے سے حاصل تحقیقی نتائج، بین الاقوامی اور قومی کامیاب طریقوں سے جدید ترین شواہد اور خطے میں لڑکیوں و خواتین پر خصوصی توجہ کی حالیہ تحقیق شامل ہیں۔ کانفرنس کے پہلے روز شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پریذیڈنٹ شہناز وزیر علی اہم خطاب کریں گی ۔ اس کانفرنس کے دیگر شرکاء میں ورلڈ بینک کی لیڈ اکانومسٹ ڈاکٹر غزالہ منصوری بذریعہ ویڈیو، یونیورسٹی کالج لندن/آئی جی سی کے ڈاکٹر عمران رسول، پی آئی ڈی ای کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد زمان، یونیورسٹی آف باتھ کے ڈاکٹر جیوف ووڈ، لاہور اسکول آف اکنامکس کے ڈاکٹر نوید حامد، پاپولیشن کونسل کی ڈاکٹر زیبا ستار، ڈی ایف آئی ڈی کی ڈاکٹر لوزے والکر اور ڈیوک یونیورسٹی کی کیٹ وائی بورنی شامل ہیں۔ اپریل 2014 میں پاکستان پاورٹی ایلیویئیشن فنڈ نے اسلام آباد میں تحقیق کے شعبے کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی ۔ اس کانفرنس کا انعقاد پی پی اے ایف کی جانب سے اپنے کام، آئیڈیاز اور طریقہ کار میں جدت اور پائیداری لانا اسکے دیرینہ عزم کا اظہار ہے تاکہ ترقیاتی شعبے کو تحقیق کے ذریعے فروغ دیا جائے ۔ مختلف تحقیق (جاری اور تکمیل شدہ) کی تفصیلات سامنے لانے سے پی پی اے ایف کو ملک میں موجودہ ترقیاتی کام میں بہتری لانے کے بھرپور مواقع ملیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -