قومی دولت لوٹنے والوں کو کلین چٹ دے دی گئی،عمرریاض عباسی

قومی دولت لوٹنے والوں کو کلین چٹ دے دی گئی،عمرریاض عباسی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد نے عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو کلین چٹ دے دی گئی،موبائیل چوری کرنے والے کو جیل بھیج دیا جاتا ہے اور ضمانت بھی نہیں ہوتی،جبکہ ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو جے آئی ٹی کی صورت میں صاف راستہ دے کر انصاف کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، معاملہ جہاں سے چلا وہیں آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت پہلے کہا تھا ’’انا اللہ و انا الیہ راجعون‘‘ اور اب پانامہ کی با ضابطہ تدفین ہو گئی ، قوم فاتحہ پڑھے اور صبر کرے، انہوں نے کہا کہ فیصلہ اس اعتبار سے تاریخی ہے کہ جنہوں نے رٹ کی وہ بھی خوش ہیں اور جن کے خلاف رٹ ہوئی وہ بھی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ۔ ایک سال تک قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جن افسران کا وزیر اعظم اپنے ہاتھوں سے تقرر کرتے ہیں وہ ملازم وزیر اعظم کو سلیوٹ کریں گے یا وزیر اعظم سے سوال و جواب کریں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -