انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں متعدد کیسوں کی سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں متعدد کیسوں کی سماعت ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث عدالت نے قتل، بارود برآمدگی، مذہبی منافرت ،پولیس مقابلہ سمیت دیگر سنگین مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزمان زر محمد اور رمضان کے خلاف سماعت 2مئی،مذہبی منافرت میں ملزم فیض الرحمان کے خلاف سماعت 28اپریل، تھانہ اے این ایف میں درج پولیس مقابلہ کے ملزم ممریز خان کے خلاف سماعت28اپریل اور تھانہ ویسٹریج میں درج قتل کے مقدمہ میں ملزم کامران کے خلاف سماعت 26اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -