منشایت کے دومقدمات میں ملزمان کو قید وجرمانے کی سزائیں

منشایت کے دومقدمات میں ملزمان کو قید وجرمانے کی سزائیں

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے منشیات کے مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو مجموعی طور پر5 سال 7ماہ قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی ہے ۔فاضل عدالت نے تھانہ روات کے منشیات کیس میں سرفراز کو پانچ سال،چھ ماہ قید اور 25ہزار جرمانہ جبکہ تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں مجرم شہزاد کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -