حکومت نے ایک ہفتے میں 89 ارب 18 کروڑ ر کے نوٹ چھاپ دئیے

حکومت نے ایک ہفتے میں 89 ارب 18 کروڑ ر کے نوٹ چھاپ دئیے

  

کراچی(آن لائن)حکومت نے ایک ہفتے میں 89 ارب 18 کروڑ روپے کے نوٹ چھاپ دئیے ، زیر گردش نوٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 37 کھرب 61 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے اوسطا روزانہ 12 ارب 74 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ ریکارڈ مالیت میں نئے نوٹوں کے اجرا سے اس دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 89 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملک میں زیر گردش نوٹوں کا مجموعی حجم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 37 کھرب 61 ارب 65 کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، جبکہ جاری شدہ نوٹوں کی مجموعی مالیت 37 کھرب 61 ارب 81 کروڑ 79 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہوہ گئی، موجودہ حکومت کے دور میں اب تک مجموعی طور پر 17 کھرب 8 ارب 97 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

نوٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -