پانامہ فیصلہ ،پی ٹی آئی کارکن نے دلبرداشتہ ہوکراپنا رکشہ جلا ڈالا

پانامہ فیصلہ ،پی ٹی آئی کارکن نے دلبرداشتہ ہوکراپنا رکشہ جلا ڈالا

  

گوجرانوالہ(اے این این)پانا ما کیس کا فیصلہ سنتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے رکشہ کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق چمن شاہ کا رہائشی چار بچوں کا باپ احسان اللہ معمول کے مطابق جی ٹی روڈ پر رکشہ چلا رہا تھا جب اس نے فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں سنا تو دلبرداشتہ ہو کر اپنے رکشہ سے سواریوں کو اتارا اور آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی۔ احسان اللہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ن لیگ کا حامی تھا لیکن موجودہ دور میں پی ٹی آئی ایک ایسی واحد جماعت ہے جو پاکستان میں تبدیلی لا سکتی ہے ،مجھے دکھ ہوا ہے کہ فیصلہ ن لیگ کے حق میں آیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -