کرپشن میں ملوث سابق ٹاؤن میونسپل آفیسر کو 7سال قید کی سزا

کرپشن میں ملوث سابق ٹاؤن میونسپل آفیسر کو 7سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کی احتساب عدالت نے بلدیاتی فنڈزمیں خوردبرد کا الزام ثابت ہونے پر سابق ٹاؤن میونسپل آفیسر مظہر علی اور ممتاز چنہ کو 7-7سال قید کی سزا اور کرپشن کی رقم کا 50فیصد جرمانہ کے طور پر جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں بلدیاتی فنڈ میں کرپشن سے متعلق دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق افسران ٹاون میونسپل آفیسرزمظہر علی اور ممتاز علی چنہ پر تعلقہ میرپور بٹھورو ضلع سجاول میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری رقم میں 3 کروڑ 72 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کی رقم میں خوردبرد کا الزام ثابت ہونے پر دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کرپشن کی رقم کا 50،50 فیصد جرمانے کے طور پر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔