تیز فنانشل اور ای ایف یو لائف کے درمیان ا نکلوسیو انشورنس معاہدہ

تیز فنانشل اور ای ایف یو لائف کے درمیان ا نکلوسیو انشورنس معاہدہ

  

کراچی (پ ر)ای ایف یو لا ئف ،جس کا شمار پا کستان کی صف اول کی لائف انشورنس کمپنی میں ہوتا ہے،پاکستان میں تیزی سے فروغ پانے والی فن ٹیک کمپنی تیز فنائنشل سروسز(ایک پلینٹ این گروپ کی کمپنی ) ،سے حا ل ہی میں اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے ۔ اس معاہدے سے ا یک واضح سماجی اثر ہوگا، جس کے تحت ہم کم آمد نی والے افراد کی مالیاتی منصوبوں میں شمولیت کے ذریعے اور خصوصاً ٹیکنا لوجی کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر بچت اور صحت کے متعلق انشورنس مہیا کر سکیں گے۔ معاہدے پر ندیم حسین، گروپ چیر مین، پلینٹ این، اور طاہر جی ساچک ، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایکزیکٹو افیسر، ای ائف یو لا ئف کی جا نب سے دستخط کےئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین صا حب نے فر مایا کہ ہمارا مقصد موبائل فون کے آسان استعمال کے ذریعے سے زندگی اور صحت کی بنیادی انشورنس کو نچلے طبقے تک پہنچانا ہے۔ٌْْہم ابتدائی طور پر موجودہ ڈسٹربیوشن کے نظام کو بدلنے کی اور بعد ازاں انڈرائیٹنگ کے طریقے کار میں ترمیم لا نے کے لئے پرْامید ہیں۔ ساچک صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی فنائنشل انکلوژن اسٹریجی سے پائیدار زندگی ،صحت اور بچت پلانز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عام آدمی تک رسائی حاصل کر نے کے لےئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔اور تیز فنائنشل کے سا تھ یہ معاہدہ اس عزم کی طر ف ایک اہم قدم ہے۔میں،تیز فنائنشل سروسز کے ٹیکنولوجی پلیٹ فارم کے ذریعے عام آدمی تک بنیادی انشورنس کی رسائی کے خاطر خواہ بینیفٹس کی پیشں گوئی کرتا ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -