آئی جی سندھ نے نجی چینل کی ٹیم پرحملے کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے نجی چینل کی ٹیم پرحملے کا نوٹس لے لیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر )ترجمان سندھ پولیس کے مطابق محمودآباد چینیسر گوٹھ کے قریب نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر مبینہ حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تمام تر حقائق اور متعلقہ پولیس کی کاروائی پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کوسامنے رکھ کر انتہائی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کی بدولت ملوث عناصر کے خلاف ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -